Clicky

ہوم / ممالک / بھارت / بھارتی دخل اندازی، سری لنکا کا دورۂ جنوبی افریقہ خطرے میں

بھارتی دخل اندازی، سری لنکا کا دورۂ جنوبی افریقہ خطرے میں

دولت کے بل بوتے پر بھارتی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ پر بری طرح اثرانداز ہورہی ہے،پاکستان کے بعد وہ سری لنکا کے کرکٹ شیڈول پر بھی متاثر ہونے لگی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت جنوبی افریقہ میں موجود سری لنکن ٹیم کااگلی گرمیوں میں بھی سری لنکاکا دورۂ شیڈول ہے جس میں اُس نے وہاں تین ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں لیکن اب جنوبی افریقہ اور بھارت کے بورڈز کوشش کررہے ہیں کہ سری لنکا کوہٹاکر اُس دورانئے میں وہ چارٹیسٹ،پانچ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچوں کی مکمل سیریز کھیلیں۔

واضح رہے کہ 2014ء میں تمام بورڈزکی جانب سے منظورکئے گئے انٹرنیشنل شیڈول کے مطابق سری لنکانے تین تین ٹیسٹ میچوں کے لئے لگاتار دو سال جنوبی افریقہ کے ٹورزکرنے ہیں لیکن اب جنوبی افریقہ اور بھارت کے بورڈزمل کر اگلے سال سری لنکا کے بجائے پروٹیزکے دیس میں آپس میں کھیلنے کا گٹھ جوڑ کررہے ہیں۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے سری لنکا کرکٹ کو اشارہ دیاہے جن کا کہناہے کہ ’’ میں نے سری لنکاکرکٹ کو خبردارکردیاہے کہ ہم اگلے سال اُن کی میزبانی کرنے سے قاصر ہوں گے ،ہمارااگلا سیزن کافی ٹف ہے ،بنگلہ دیش کے ساتھ سیریزکے علاوہ بھارت کے ساتھ چارٹیسٹ،پانچ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی20میچوںکی بڑی سیریز ممکن ہے،جس کے بعد آسٹریلیاسے چار ٹیسٹ میچز ہیں‘‘

کرکٹ جنوبی افریقہ ،پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری چپقلش کے پیش نظر اگلے سیزن میں اُس وقت بھارت کے سیریز کھیلنا چاہتاہے جب انٹرنیشنل شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت نے سیریز کھیلنی ہیں جو ممکن دکھائی نہیں دے رہیں۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے