Clicky

ہوم / آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء / چیمپئنز ٹرافی: مالنگا،میتھیوز سمیت دیگرتجربہ کاروں کی سری لنکن ٹیم میں واپسی

چیمپئنز ٹرافی: مالنگا،میتھیوز سمیت دیگرتجربہ کاروں کی سری لنکن ٹیم میں واپسی

سری لنکا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کیلئے اپنے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں منفردبولنگ ایکشن کے مالک لیستھ مالنگاکی واپسی ہوئی ہے۔

نومبر2015ء میں سری لنکا کیلئے آخری ون ڈے میچ کھیلنے والے لیستھ مالنگاکی فٹنس زیادہ اچھی نہیں رہی ہے جس پر حال ہی اُنگلیاں اُٹھائی گئی تھیں لیکن سلیکٹرزکا خیال ہے کہ فاسٹ بولر کی فٹنس اس قابل ہے کہ وہ پچاس اوورزکے میچز کھیل سکتے ہیں۔

دیگر ٹیموں کی طرح سری لنکن سلیکٹرزنے بھی بڑے ایونٹ کیلئے تجربہ کارکھلاڑیوں کوترجیح دی ہے جنہوں نے اسکواڈ میں چماراکپوگیدیرا کوبھی اسکواڈ میں شامل کیا ہے جو جنوری2016ء میں آخری بار ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے تھے ۔

ہیمسٹرنگ انجری کے سبب جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز نہ کھیل پانے والے انجلیومیتھیوز کی بھی واپسی ہوئی ہے جو چیمپئنز ٹرافی میں اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کیلئے سری لنکن اسکواڈ:

انجلومیتھیوز (کپتان)
اُپل تھارنگا
کوسل پریرا
چماراکپوگیدیرا
دینش چندی مل
لیستھ مالنگا
نیروشن ڈِک والا
کوسل مینڈس
اسیلا گنارتنے
سرنگا لکمل
نوان پرادیپ
نوان کولاسکیرا
تھیساراپریرا
لکشن سنڈاکن
سیکوجے پراسنا

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

چیمپئنز ٹرافی کا اہم ریکارڈشاہدآفریدی کے نام

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کی آمد آمد ہے۔اس حوالے سے قارئین کویہ جان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے