Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / پاکستان / راشدلطیف نے فکسنگ سے بچائو کا حل پیش کردیا

راشدلطیف نے فکسنگ سے بچائو کا حل پیش کردیا

پاکستان کرکٹ میں میچ اور اسپاٹ فکسنگ اسکینڈلز نئی بات نہیں لیکن بدقسمتی سے آج تک اس کے سدباب کیلئے سنجیدہ کوشش ہی نہیں کی گئی۔میچ فکسنگ کے خلاف سب سے بڑے علمبردار سابق کپتان راشد لطیف اس حوالے سے ہمیشہ ہی کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے رہتے ہیں۔

سابق وکٹ کیپر وکپتان راشدلطیف نے اسپاٹ فکسنگ سے بچائو کا حل پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاورپلے ختم کردیا جائے یاپھر براہ راست میچ کو 2گیندوں کے بعد تاخیر سے ٹیلی کاسٹ کیاجائے تو اس سے اسپاٹ فکسنگ کا امکان خاصا ختم ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 2میں اسپاٹ فکسنگ کے اسکینڈل میں پاکستان ٹیم اپنے کئی نامورکھلاڑیوں سے محروم ہوچکی ہے جن میں محمد عرفان کا ایک سالہ پابندی عائد ہے جبکہ شرجیل خان، خالد اور شاہ زیب حسن کا فیصلہ جلد ہونے والاہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بکی کی اطلاع دینے پرپاکستانی کرکٹرکی جان خطرے میں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن قانون میں میچ یا اسپاٹ فکسنگ کیلئے رابطہ کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے