Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اسپورٹس لنک میگزین / ’اسپورٹس لنک‘ کا سالنامہ ایڈیشن 2016ء شائع ہوگیا

’اسپورٹس لنک‘ کا سالنامہ ایڈیشن 2016ء شائع ہوگیا

پاکستان میں کھیلوں کے مقبول ترین میگزین ’’ اسپورٹس لنک‘‘ کا سالنامہ ایڈیشن شائع ہوگیاہے۔ جس میں گزشتہ سال کے تمام حالات وواقعات اور ریکارڈزسمیت دیگر تفصیلات شائع کی گئی ہیں۔

سالنامہ ایڈیشن کی چند رپورٹس

  • سالنامہ ایڈیشن میں تمام ٹیموں کے 2016ء میں مجموعی میچوں اور سیریزمیں کارکردگی کے علاوہ پلس اور مائنس پوائنٹ بھی تفصیلاً درج کئے ہیں جبکہ تمام ٹیموں کے نقطہ عروج اور نقطہ زوال کا تفصیلاً جائزہ پیش کیا گیاہے۔
    پاکستان میں کھیلوں کے سرفہرست میگزین ’’اسپورٹس لنک‘‘ کے تازہ ایڈیشن کا سرورق
    پاکستان میں کھیلوں کے سرفہرست میگزین ’’اسپورٹس لنک‘‘ کے تازہ ایڈیشن کا سرورق
  • کیسا رہا 2016ء : گزشتہ سال کے تمام حالات وواقعات سمیت بننے اور ٹوٹنے والے ریکارڈز اور اہم یادوں کا جامع احوال
  • 2016ء کا دیگر سالوں سے موازنہ: سالنامہ ایڈیشن میں گزشتہ 12کے دوران ٹیموں اور پلیئرزکی کارکردگی کا دیگر سالوں سے موازنہ پیش کیا گیاہے کہ دیگر سالوں کے مقابلو ں میں2016ء میں کتنی سنچریاں، ففٹیاں،چھکے لگے اور وکٹوں کی تعداداوراوسط میں کیا فرق رہا؟
  • کیساہوگا 2017ء ؟ رواں سال تمام ٹیموں کی آنے والی سیریز اور کثیرالملکی ٹورنامنٹس کی تفصیل، ہرٹیم کی سال کی مصروفیات کا جائزہ
  • پلیئرز آف دی ائیرز : 2016ء کے بارہ مہینوں کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے پلیئرز کا جائزہ اور دو بہترین پلیئرزکا انتخاب اور اُن کی کارکردگی کی تفصیل
  • 2016ء پاکستان ٹیم کیلئے کیسا رہا؟ گزشتہ سال کے بارہ مہینوں میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کا دیگر سالوں سے موازنہ، گزشتہ سال میں پاکستان ٹیم کے مثبت اور منفی پہلوئوں کا جائزہ
  • 2016ء کے بہترین میچز: گزشتہ سال کے دوران کھیلے گئے ناقابل فرامو ش میچوں کا مکمل احوال
  • پاکستان 2016ء کی بہترین ’’اَوے ٹیم : پاکستان کرکٹ ٹیم تمام تر منفی پہلوئوں کے باوجود اپنے ملک سے باہر سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم ثابت ہوئی، اپنے اور حریف ٹیم کے ممالک میں تمام ٹیموں کی کارکردگی کا مجموعی جائزہ
  • 2016 ء میں کتنے کرکٹرزنے ٹیسٹ ڈیبیوز کئے؟ گزشتہ سال کے بارہ مہینوں کے دوران مجموعی اورہر ملک کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پلیئرزکی مکمل تفصیل
  • 2016ء کی تصویری جھلکیاں : گزشتہ سال کے بارہ مہینوں کے دوران ناقابل فراموش لمحات کی یادگار رنگین تصاویر
  • 2016ء رونالڈواورمیسی چھائے رہے : گزشتہ سال کے دوران فٹ بال میچز اور نمایاں فٹ بالرزکا احوال

2016ء سے متعلق دیگر معلومات اور رپورٹس کے علاوہ روٹین کے چند سلسلے بھی ’اسپورٹس لنک‘ کی زینت بنائے گئے ہیں

اسپورٹس لنک حاصل  کرنے اور اپنے شہر میں ہمارا ایجنٹ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

’اسپورٹس لنک‘کا فروری کا پہلا ایڈیشن شائع ہوگیا

پاکستان میں کھیلوں کے سرفہرست میگزین ’’اسپورٹس لنک‘‘ کا5 تا11 فروری2017ء کا تازہ ایڈیشن شائع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے