Clicky

ہوم / اہم موضوعات / جنوبی افریقہ نے پاکستان کی دوسری پوزیشن محفوظ بنادی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کی دوسری پوزیشن محفوظ بنادی

آسٹریلیاکیخلاف جنوبی افریقی ٹیم کے عمدہ کھیل کی بدولت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبرپر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی پوزیشن خطرے سے باہر نکلتی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ اُس سے محض ایک پوائنٹ پیچھے موجود آسٹریلوی ٹیم کو لگاتار دوسرے میچ میں شکست کا سامناہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا اس وقت 109اور108پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے اور تیسرے نمبرپر موجود ہیں ۔آسٹریلوی ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کھیل رہی ہے۔جس کا پہلا ٹیسٹ ہارجانے کے بعد وہ دوسرے ہوبارٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں محض85رنزپر ڈھیر ہوچکی ہے۔

اگرآسٹریلوی ٹیم ہوبارٹ ٹیسٹ میں شکست سے بچ کر اگلاٹیسٹ جیت بھی جاتی ہے تو سیریز ایک ،ایک سے برابر ہونے سے آسٹریلیاکا ایک پوائنٹ کم ہوجائیگا یعنی اُس کا دوسری پوزیشن پر موجود پاکستان ٹیم سے فرق دو پوائنٹ ہوجائے گا جبکہ اگر پروٹیز ہوبارٹ ٹیسٹ جیت کر اگر آخری میچ ہاربھی جاتے ہیں تو میزبان آسٹریلوی پھر بھی تین پوائنٹس کھودے گی جس کے سبب ایک درجہ تنزلی کا شکارہوکر چوتھے نمبرپرچلی جائے گی ۔

اس صورت میں دوسرے نمبرپر موجود پاکستان اور تیسرے نمبرپر آنے والی انگلش ٹیم کا فاصلہ تین پوائنٹس ہوگا۔انگلینڈکی بھارت میں متوقع شکستیں یہ فاصلہ مزید بڑھاسکتی ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان کیلئے دوبارہ ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی کا موقع

بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریزمیں کلین سوئپ کرکے پاکستان کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے