Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / تازہ ترین / جنوبی افریقہ پانچویں بارنمبر1ون ڈے ٹیم بن گئی

جنوبی افریقہ پانچویں بارنمبر1ون ڈے ٹیم بن گئی

سری لنکاکے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی ہوم سیریزمیں کلین سوئپ کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم نے آسٹریلیاکونیچے دھکیل کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیاہے۔

اس سے قبل پروٹیز سائیڈآخری بار نومبر2014ء میں محدود اوورزکے میچوں کے فارمیٹ کی نمبرون ٹیم بنی تھی ۔پروٹیز کو ٹاپ پوزیشن دلانے میں اُن کی آئی لینڈرزکے خلاف پانچ،صفرکی کامیابی کے ساتھ ساتھ آسٹریلیاکی نیوزی لینڈکے خلاف سیریزکے دونوں میچوں میں شکست نے بھی اہم کردار اداکیا۔

2002ء میں متعارف کئے جانے والے آئی سی سی کے نئے رینکنگ نظام میں یہ پانچواں موقع ہے جب جنوبی افریقی ٹیم ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے جو اس سے قبل فروری2007، مئی-مارچ2008، جنوری سے اگست 2009ء اوراکتوبر-نومبر2014ء میں بھی عالمی نمبرون ون ڈے ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔

مئی2016ء میں آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ اپ ڈیٹنگ کے بعد سے جنوبی افریقہ نے کھیلے گئے17میں سے 13 ون ڈے میچز جیتے ہیں جن میں لگاتار گیارہ میچز بھی شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کیلئے اگلا چیلنج 19فروری سے چارمارچ تک نیوزی لینڈکے خلاف کھیلی جانیوالی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزہے۔

جنوبی افریقہ کو اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے کیویزکو کم ازکم 3-2کے مارجن سے ہرانا ہوگابصورت دیگر پوائنٹس میں اعشاریاتی فرق کے سبب پروٹیز سائیڈکوایکبارپھر آسٹریلیا کیلئے ٹاپ پوزیشن خالی کرنا پڑے گی۔

دوسری جانب، دورۂ جنوبی افریقہ میں پانچوں ون ڈے میچز ہارنے والی سری لنکن ٹیم تین پوائنٹس گنوانے کے باوجود چھٹے نمبرپرموجودہے۔اب اُس سے خودسے نچلے نمبروں پر موجودبنگلہ دیش اور پاکستان سے بالترتیب7اور9پوائنٹس کا فرق باقی رہ گیاہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آئی سی سی رینکنگ نظام میں خامی برقرار،پاکستان کو فائدہ

آئی سی سی نے آنے والی کرکٹ سیریز یا میچوں کے تمام ممکنہ نتائج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے