Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / جنوبی افریقہ / سری لنکاکیخلاف جنوبی افریقہ کا کلین سوئپ مکمل

سری لنکاکیخلاف جنوبی افریقہ کا کلین سوئپ مکمل

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم نے جوہانسبرگ ٹیسٹ میں سری لنکاکو اننگز اور118رنز سے ہراکر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں اپنا کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

جوہانسبرگ ٹیسٹ کا نتیجہ تیسرے روزہی سامنے آگیاجب ڈیڑھ دن سے زائد حصے میں جنوبی افریقہ نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے426رنزبنائے جس کے جواب میں اگلے ڈیڑھ دن کے کھیل میں سری لنکن ٹیم دوبار آئوٹ ہوکر اننگزکے مارجن سے شکست کھاگئی۔

4/80کے اسکورسے میچ کے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کرنے والی سر ی لنکن ٹیم نے ایک ہی دن میں16 وکٹیں گنوائیں۔پہلی اننگزمیںوہ 131رنزبناکر آئوٹ ہوگئی جس میں اُس کے صرف دو بلے باز20رنزکی حد چھوسکے جن میں کوسل مینڈس نے 41اور اُپل تھرنگانے 24رنزبنائے۔

دوسری اننگزمیں اوپنر ڈیموتھ کرونارتنے کی ففٹی کے باوجود سری لنکن ٹیم دو سیشن کے کھیل میں ہی 177رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔جس کے سب سے بڑے ذمہ دارجنوبی افریقہ پیسر وائن پرنیل تھے جنہوں نے اپنے10.3 اوورزمیں چار وکٹیں حاصل کیں۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم کے اوپنر ڈین ایلگر کو سیریزکا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا جبکہ پہلی اننگزمیں155رنزکی شاندار اننگزکھیلنے والے جین پال ڈومینی کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے