Clicky

ہوم / اہم موضوعات / ڈوپلیسی،ڈی ویلیئرز سمیت11سپراسٹارجنوبی افریقی ٹیم سے ڈراپ
de-villire-and-duplessis

ڈوپلیسی،ڈی ویلیئرز سمیت11سپراسٹارجنوبی افریقی ٹیم سے ڈراپ

کرکٹ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف20جنوری سے شروع ہونے والی تین ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچوں کی سیریزمیں کپتان ڈوپلیسی ،ابراہام ڈی ویلیئرزسمیت گیارہ کھلاڑیوں کو ڈراپ کردیاہے۔

سری لنکا کے خلاف پہلے دو ٹوئنٹی20میچوں کیلئے اعلان کردہ13رکنی جنوبی افریقہ اسکواڈ میں چھ ایسے پلیئرزہیں جنہیں پہلے کبھی ٹوئنٹی20انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا۔

مارچ 2016ء میں جنوبی افریقہ کے گزشتہ ٹوئنٹی20میچوں میں شامل پلیئرزمیں سے صرف چار کھلاڑیوں بہرڈین،عمران طاہر ،ڈیوڈملر اور آئرون فانگیسو کو اسکواڈ میں برقرار رکھاگیاہے۔کرکٹ جنوبی افریقہ کے مطابق سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی غرض سے اُنہیں منتخب نہیں کیاگیا جو گزشتہ نومبر سے نان اسٹاپ کرکٹ کھیل رہے تھے۔

کرکٹ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف ٹوئنٹی20سیریز کیلئے فرحان بہرڈین کو کپتان مقرر کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کا ٹوئنٹی20اسکواڈ:
فرحان بہرڈین(کپتان)،تھینوس ڈی بروئن،ریزاہینڈرکس،عمران طاہر،ہینوکہن،ڈیوڈملر،منگلالیسو نوسیہلے،لنگی نگیدی، وائن پارنیل،ڈین پیٹرسن،آئرون فانگیسو،انڈائل فیلکوایو اور جون جون سموٹس

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

du-plessis-3

فاف ڈوپلیسی اور آئی سی سی میں ٹھن گئی

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے قائمقام کپتان فاف ڈوپلیسی اور آئی سی سی میں ٹھن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے