Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / اُوم پوری کے بعد ساروگنگولی قاتلوں کے نشانے پرآگئے

اُوم پوری کے بعد ساروگنگولی قاتلوں کے نشانے پرآگئے

بھارت میں معروف بالی ووڈ اداکاراوم پوری کے انتقال یا قتل کی حقیقت کی تلاش میں سرگراں بھارتی پولیس کو اب سابق بھارتی کپتان ساروگنگولی کی جان کے دشمنوں کوبھی تلاش کرنے کا ٹاسک مل گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ساروگنگولی کوخط موصول ہواہے جس میں درج ہے ’’اگر مدناپور میں قدم رکھا تو تم زندہ واپس نہیں جا سکو گے ‘‘ ۔واضح رہے کہ گنگولی کو 19جنوری کو مدناپورکا دورہ کرناہے۔ سابق بھارتی کپتان نے پولیس کو شکایت درج کرادی ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ساروگنگولی کو دھمکی دینے والا کون ہے اور اُس کا کیا مقصد ہے؟ گنگولی نے بتایا ہے کہ اُسے 19 جنوری کو بدیاسنگر یونیورسٹی جاناتھا لیکن اب سیکورٹی وجوہات کی بناء پر پروگرام منسوخ کردیا ہے۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے