Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / آف دی فیلڈ / خوفناک آتشزدگی ، قائداعظم ٹرافی کا میچ منسوخ

خوفناک آتشزدگی ، قائداعظم ٹرافی کا میچ منسوخ

کراچی کے ریجنٹ پلازہ ہوٹل کے کچن میں لگنے والی خوفناک آگ نے پانچ سینئر ڈاکٹرزسمیت 12افرادکی جان لے لی جبکہ دو کرکٹرزسمیت 117افراد زخمی ہوئے تاہم خوش قسمتی سے انٹرنیشنل پاکستانی کرکٹرصہیب مقصودمحفوظ رہے جو قائداعظم ٹرافی کے میچ میں شرکت کیلئے وہاں ٹھہرے ہوئے تھے۔

آگ نے شدت پکڑی تو کئی لوگوں نے چھلانگیں لگاکر اپنی جانیں بچائیں،فرسٹ کلاس کرکٹر یاسم مرتضیٰ نے دوسری منزل سے چھلانگ لگائی جس کے سبب اُن کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیاجبکہ بھگڈرمچ جانے سے کرکٹراُمت علی معمولی زخمی ہوئے تاہم صہیب مقصود،عمرامین،شاہ زیب حسن اوردیگر کرکٹرزبحفاظت ہوٹل سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

یوبی ایل ٹیم کے منیجرندیم خان کے مطابق آتشزدگی کے وقت دس کرکٹرہوٹل میں موجودتھے ،دم گھٹنے سے کئی کھلاڑیوں کی طبیعت بھی خراب ہوئی ۔اس واقعہ کے بعد قائداعظم ٹرافی میں حبیب بینک اور یوبی ایل کے درمیان میچ ختم کرکے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

’’میں اندر سے ابھی تک بچہ ہی ہوں‘‘

ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نےکہاہے کہ میں ابھی بھی اندر سے بچہ ہی ہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے