Clicky

ہوم / Uncategorised / شرجیل خان بھی سعید انورکے نقش قدم پر چل پڑے

شرجیل خان بھی سعید انورکے نقش قدم پر چل پڑے

شرجیل خان کو ٹیسٹ اسکواڈ میں منتخب کرنے کے بعد چار میچز تک باہر بیٹھ کر کھیل کے اسرارورموز سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا اور پھر رواں سڈنی ٹیسٹ میں انہیں سمیع اسلم کی جگہ میدان میں اُتارا گیا۔جارح مزاج اوپنر کیریئر کے اولین ٹیسٹ میں صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

شرجیل خان نے آتے ہی گیند کو بائونڈری کی راہ دکھا کر اپنے خطرناک عزائم کا اظہار کیا مگر پھر ساتویں گیند پر ایک ایسی حرکت کی جس سے محسوس ہوتا ہے کہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ کو کچھ مزید سمجھنے کی ضرورت ہے۔

جوش ہیزل ووڈ کی آئوٹ سائیڈ آف کی جانب بہترین لینتھ سے گیند ڈالی جس کو کھیلنے کی قطعی کوئی ضرورت نہیں تھی لیکن شرجیل شاید ذہن بناکر آئے تھے کہ ان کا اسکور بالز کے مقابلے میں زیادہ ہی ہونا چاہئے تاکہ وہ خود پر ’جارح مزاج‘ ہونے کی چھاپ کی لاج رکھ سکیں۔

یہ گیند اتنی بھی وائیڈ نہیں تھی کہ اس کو کٹ کیا جاسکتا، اس لئے آئوٹ سائیڈ ایج ہوا اور میٹ رینشا نے انتہائی خوبصورتی سے سینے کی بلندی پرآنے والے کیچ کو قابو کیا۔

شرجیل نے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ اننگز میں صرف 4 رنز بنائے مگر ان کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ پاکستان کے معروف سابق اوپنر سعید انور کے کیریئر کا آغاز اس سے بھی بدتر ہواتھا جنہیں 1990 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ کی دونوں اننگز میں صفر پر ہی آئوٹ ہونا پڑا تھا۔ شرجیل کوکیریئر کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں تلافی کا بہرحال موقع مل سکتا ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

چیمپئنزٹرافی کی کوریج پر خاص ایڈیشن شائع ہوگیا

پاکستا ن میں کھیلوں کے سرفہرست میگزین ’اسپورٹس لنک‘ کا جون 2017ء کا ایڈیشن3 (18تا24جون) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے