Clicky

ہوم / افغانستان / شعیب ملک کا ایکسرے کلیئر مگر بازو میں درد برقرار

شعیب ملک کا ایکسرے کلیئر مگر بازو میں درد برقرار

آل رائونڈر اب ایک بار پھر ایکشن میں آنے کو تیار اور پاکستان سپر لیگ کے منتظر ہیں۔

آل رائونڈر شعیب ملک کی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کارکردگی اوسط درجے کی رہی جبکہ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میں بازو پر گیند لگنے سے وہ ا نجرڈ ہوگئے جس کی وجہ سے انہیں ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا تھا۔

شعیب ملک پھر بیٹنگ کے لئے واپس بھی نہیں لوٹ سکے تھے۔ اب انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے بازو کا ایکسرے تو کلیئر آیا ہے یعنی کوئی فریکچر وغیرہ نہیں ہوا مگر ان کے بازو میں اب بھی درد موجود اور اس سے نجات میں انہیں کچھ وقت لگے گا۔

شعیب ملک نے مزید کہا کہ وہ خود کو بہت بہتر محسوس کررہے اور پھر سے ایکشن میں آنے کو تیار ہیں، بس اب ان کو پاکستان سپر لیگ کے شروع ہونے کا انتظار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے