Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / آف دی فیلڈ / بیوی نے’’ وقت‘‘ دیدیا،شعیب ملک نے پاکستان کپ چھوڑدیا

بیوی نے’’ وقت‘‘ دیدیا،شعیب ملک نے پاکستان کپ چھوڑدیا

اپنی پروفیشنل ونجی مصروفیات کے سبب بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا عموماً اپنے شوہر سے دُوررہتی ہیں لیکن اب انہوں نے فرصت پاتے ہوئے اپنے شوہر شعیب ملک کو وقت دیدیا ہے۔

اب دونوں دبئی میں ایک وقت وقت گزارنے کیلئے دبئی میں یکجاہوگئے ہیں۔ثانیہ مرزا نے تو فرصت پاکر شعیب ملک کو ٹائم دیا تاہم پاکستانی کرکٹرکو اس کیلئے پاکستان کپ کے میچوں کی قربانی دینا پڑی ۔وہ پہلے دونوں میچوں میں اپنی ٹیم خیبرپختونخوا کیلئے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فیڈرل ایریاکے خلاف72اور پنجاب کے خلاف ناقابل شکست*80رنزبنائے تھے۔

اطلاعات کے مطابق دبئی جانے کے سبب شعیب ملک ہفتے (22اپریل)کو بلوچستان کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے جبکہ 25اپریل کوسندھ کے خلاف میچ میں بھی اُن کی شرکت یقینی نہیں البتہ امکان ظاہرکیاجارہاہے کہ خیبرپختونخواکے فائنل پہنچنے کی صورت میں وہ شاید واپس آجائیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان کپ : بلوچستان نے پنجاب کے بعد سندھ کوبھی ہرادیا

پاکستان کپ 2017ء کے تیسرے میچ میں بلوچستان کے فاسٹ بولر عامر یامین نے آل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے