Clicky

ہوم / اہم موضوعات / الزامات کے بعد شرجیل خان پہلی بار’جوش‘میں آگئے

الزامات کے بعد شرجیل خان پہلی بار’جوش‘میں آگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے معطل اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان نے اپنی معطلی کے بعد جوش کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج(منگل) نیازاسٹیڈیم میں گھنٹوں پریکٹس کی ہے۔

کرپشن الزام کے بعد شرجیل خان نے پریکٹس کرنا چھوڑ دی تھی ،حیدرآبادکے نیازاسٹیڈیم میں انہوں نے انتہائی پرجوش اندازمیں بیٹنگ کی اور بولروں کو خوب شاٹس کھیلے۔ایسا لگ رہاتھا کہ وہ اپنے اوپر الزامات کا سارا غصہ بیٹ سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے اُنہیں غیرمعینہ مدت کیلئے تمام قسم کی کرکٹ سرگرمیوں سے معطل کیا ہے۔اس لئےانٹرنیشنل کرکٹ گرائونڈپرپریکٹس انتہائی حیران کن ہے اور ممکن ہے کہ پی سی بی اس کا نوٹس لے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: پی سی بی کیلئے دُہری مشکلات کھڑی ہوگئیں

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوسرے روز منظر عام پر آنے والے اسپاٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے