Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / صحافیوں نے آخرکارشرجیل خان کا منہ کھلوادیا

صحافیوں نے آخرکارشرجیل خان کا منہ کھلوادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے معطل کرکٹر شرجیل خان نے اپنے اوپرعائد الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا جس سے ملک کی بدنامی ہو۔

واضح رہے کہ شرجیل خان ان دِنوں پی سی بی کی جانب سے معطلی کی سزا کاٹ رہے ہیں۔آج وہ اپنے بینک (یوبی ایل،جہاں سے وہ کھیلتے ہیں) آئے واپسی پر میڈیا نے انہیں گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کر دی، انہوں نے کسی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ پی سی بی نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے منع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  شرجیل وخالد کیخلاف جلد بازی میں اُٹھایا گیا قدم بورڈ کے گلے پڑ گیا

صحافیوں نے بے حد اصرار کرکے آخر کارشرجیل خان کا منہ کھلوادیا جنہوں نے صرف اتنا کہا کہ کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے ملک کی بدنامی ہو، ذرائع کے مطابق پلیئرز کے قانونی مشیروں سے صلاح مشورے جاری ہیں اور اُمید ہے کہ اگلے ہفتے پی سی بی کو اپنا جواب جمع کروائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ کے اوپنرز شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کردیا تھا جب کہ دونوں کھلاڑیوں کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیشی کے بعد چارج شیٹ جاری کرکے 14 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

اسپاٹ فکسنگ کے ملزم کرکٹرزکی بیرونِ ملک سفرپرپابندی

حکومت ِ پاکستان نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث پاکستانی کرکٹرزکے بیرون ِملک سفرپر پابندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے