Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / معطلی جوتے کی نوک پررکھنے والے شرجیل کیخلاف کاروائی کا امکان

معطلی جوتے کی نوک پررکھنے والے شرجیل کیخلاف کاروائی کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے معطل اوپنر بیٹسمین شرجیل خان کی گزشتہ روزحیدرآبادکے نیازاسٹیڈیم میں گریڈ2پلیئرزکے ساتھ پریکٹس کا پی سی بی نے نوٹس لے لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈکے ذرائع کا کہناہے کہ بورڈ اس واقعے کا جائزہ لے رہاہے اور اس کی تصدیق ہونے پر اوپنرکے خلاف کاروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ شرجیل خان نے اپنے اوپرعائداسپاٹ فکسنگ کے الزامات مستردکردئیے ہیں ۔اب اُ ن کے کیس کی سماعت تین رکنی ٹربیونل کو کرناہے۔

یہ بھی پڑھیں: الزامات کے بعد شرجیل خان پہلی بار’جوش‘میں آگئے

واضح رہے کہ پی ایس ایل 2کے دوسرے ہی روز پی سی بی نے شرجیل خان اور خالدلطیف کو معطل کردیاتھا جبکہ ایونٹ کے بعد پیشی کے بعد فاسٹ بولرمحمد عرفان کو بھی چارج شیٹ تھماکرمعطل کردیاگیا جس نے پی ایس ایل2میں اسلام آبادیونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: پی سی بی کیلئے دُہری مشکلات کھڑی ہوگئیں

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوسرے روز منظر عام پر آنے والے اسپاٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے