Clicky

ہوم / اہم موضوعات / انضمام الحق نے شرجیل خان کے مخالفین کوچپ کرادیا

انضمام الحق نے شرجیل خان کے مخالفین کوچپ کرادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق نے نیوزی لینڈکے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ہیڈکوچ کو اہم پیغام بھیجا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ قومی سلیکٹرزنے ہیڈکوچ مکی آرتھر کو سفارش کی ہے کہ وہ شرجیل خان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بطور اوپنر کھلائیں۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہناہے کہ شرجیل خان صرف ٹوئنٹی20اور ون ڈے کرکٹ کا ہی اچھا کھلاڑی نہیں ہے بلکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی 80کی اوسط سے رنز بناچکاہے۔

انضمام الحق کا کہناہے کہ شرجیل خان جارح مزاج ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی تکنیک کا حامل بلے بازبھی ہے۔وہ جدید کرکٹ میں ٹیسٹ میچوں میں بھی پاکستان کی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بعض حلقے شرجیل خان کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت پر تنقید کررہے ہیں لیکن چیف سلیکٹرانضمام الحق نے اوپنر کے فرسٹ کلاس ریکارڈاور اوسط سے متعلق وضاحت کرکے سب کو خاموش کرادیاہے۔

یاد رہے کہ شرجیل خان 76فرسٹ کلاس میچوں میں 279رنزکی کیرئیربیسٹ اننگز سمیت گیارہ سنچریوں اور 21نصف سنچریوں سمیت 81.48کی عمدہ اوسط سے 4853رنزبناچکے ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: پی سی بی کیلئے دُہری مشکلات کھڑی ہوگئیں

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوسرے روز منظر عام پر آنے والے اسپاٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے