Clicky

ہوم / اہم موضوعات / شرجیل اور خالد کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے 3رکنی کمیشن تشکیل

شرجیل اور خالد کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے 3رکنی کمیشن تشکیل

پاکستان کے جارحانہ مزاج اوپنر شرجیل خان اور خالد لطیف کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے تین رکنی کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے جس میںسابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم باری، سابق چیرمین پی سی بی توقیر ضیا اور جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر شامل ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے قائم کردہ ٹریبونل آئندہ ہفتے سے شرجیل خان اور خالد لطیف پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کرے گا۔

یاد رہے  کہ پی ایس ایل کے دوران شرجیل خان اور خالد لطیف پر بکی محمد یوسف سے ملاقات کرنے کے الزامات لگے تھے جس پر دونوں کھلاڑیوں کو چارج شیٹ بھی جاری کی گئی تھی تاہم دونوں کھلاڑیوں نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی سختی سے تردید کردی تھی۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

الزامات کے بعد شرجیل خان پہلی بار’جوش‘میں آگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے معطل اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان نے اپنی معطلی کے بعد جوش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے