Clicky

ہوم / آف دی فیلڈ / شین وارن نے اپنے جرم کا ثبوت چھوڑ دیا

شین وارن نے اپنے جرم کا ثبوت چھوڑ دیا

آسٹریلیا کے سابق رنگین مزاج اسپنر شین وارن خود تو اپنی الٹی سیدھی حرکتوں اور بیانات کی وجہ سے میڈیاکی زینت بنتے ہی رہتے ہیں مگر اس بار انہوں نے ایسی حرکت کی جس سے نہ صرف خود بلکہ دوسرے کمنٹیٹر ساتھیوں کوبھی بدنام کردیا۔

ان کی بیوقوفی کی انتہااس حرکت سے دیکھی جاسکتی ہے کہ ایک ’جرم‘ کرنے کے بعد انہوں نے اس کا ثبوت فیس بک پر بھی چھوڑ دیا۔ انہیں مائیکل سلیٹر اور کیون پیٹرسن کے ساتھ سفر کے دوران کی ویڈیو فیس بک پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے انہیں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 300 ڈالر فی کس جرمانہ کردیا۔

وارن نے اپنے فیس بک پیج پر 4منٹ کی ویڈیو شیئر کی تھی، اس میں وہ ایک وین میں سلیٹر، کیون پیٹرسن، ای ین ہیلی اور مارک ٹیلر کے ساتھ سفر کررہے ہیں، یہ ریکارڈنگ ہوبارٹ کی ہے جہاں پر وہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے سلسلے میں موجود تھے۔

شین وارن کی جانب سے فیس بیک پر شیئرکی گئی تصویر
شین وارن کی جانب سے فیس بیک پر شیئرکی گئی تصویر

بعد میں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور فوری طور پر سیٹ بیلٹس باندھیں تاہم پولیس نے فیس بک پیج پر موجود ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد وارن، سلیٹر اور پیٹرسن پر جرمانہ کردیا، ڈرائیونگ کرنے والے ٹیلر اور ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر موجود ہیلی نے سیٹ بیلٹ باندھی ہوئی تھی۔

کھلاڑیوں کی میدانوں سے باہرسرگرمیوں اور کھیل سے حالات ِ زندگی کی خبریں ہفت روزہ ’’اسپورٹس لنک‘‘ میگزین میں ملاحظہ کریں

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

عمراکمل پھرتنازعے کا شکار،چیمپئنزٹرافی سے باہرہونیکاامکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمراکمل پاکستان کپ میں نئے تنازعے کا شکار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے