Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن بھی معطل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن بھی معطل

پی ایس ایل2کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے ایک اور کھلاڑی پربھی کرکٹ کے دروازے بند کردئیے ہیں۔پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں قومی کرکٹر شاہ زیب حسن کو معطل کرتے ہوئے اُن کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی ہے۔

پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے شاہ زیب حسن کو جاری چارج شیٹ میں دیگر کرکٹرز کو کرپشن کے لئے اُکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور ان سے 14 روز میں جواب جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔یادرہے کہ دانش کنیریابھی کو انگلش کائونٹی میں پلیئرزکو فکسنگ کیلئے اُکسانے پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی۔

شاہ زیب حسن سے 3 روز سے پوچھ گچھ جاری تھی اور انہوں نے بکی سے رابطوں کا اعتراف کرتے ہوئے فکسنگ الزامات سے انکار کر دیا تھا اور بتایا تھا کہ بکیوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سے پی سی بی کو آگاہ نہیں کر سکا تھا۔ پی سی بی نے معاملہ کا جائزہ لینے کے بعد اب تیسرے روز انہیں معطل کرتے ہوئے چارج شیٹ تھما دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ شرجیل خان، خالد لطیف اور محمد عرفان کو بھی چارج شیٹ جاری کر چکا ہے، شرجیل خان اور خالد لطیف اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا انکار کر چکے ہیں جب کہ محمد عرفان کی جانب سے چارج شیٹ کا جواب دیا جانا ابھی باقی ہے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

اسپاٹ فکسنگ کے ملزم کرکٹرزکی بیرونِ ملک سفرپرپابندی

حکومت ِ پاکستان نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث پاکستانی کرکٹرزکے بیرون ِملک سفرپر پابندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے