Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / شہریارخان کے قبل ازمعیاد استعفیٰ کی پس پردہ کہانی

شہریارخان کے قبل ازمعیاد استعفیٰ کی پس پردہ کہانی

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریارخان کے معیاد سے قبل پیٹرن انچیف کو اپنا استعفیٰ بھجوانے پرکرکٹ حلقوں میں چہ میگوئیاں ہورہی ہیں خصوصاً حالیہ فکسنگ اسکینڈل اور نجم سیٹھی کے ممکنہ اثرورسوخ کی وجہ سے ایف آئی اے کو بیک فٹ پر دھکیلنے کے بعد بورڈمیں اکھاڑپچھاڑ کا معاملہ انتہائی حساس ہوگیاہے۔

یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ کرکٹ بورڈ اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کو’ ’چاردیواری‘‘سے باہر نہیں جانے دینا چاہتا اور مرضی کی ’انکوائری‘میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کررہا۔یہی وجہ ہے کہ جب گزشتہ دنوں وزیرداخلہ چوہدری نثارنے اس معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو تحقیقات اور فکسنگ اسکینڈل کے کرداروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کی بات کی تو بورڈمیں کھلبلی مچ گئی تھی جس کا جلد ’سدباب‘کرلیا گیا اور ’’آقا‘‘کے حکم پر وزیرداخلہ اور ایف آئی اے کو پیچھے ہٹنا پڑا۔

یہ بات زدِعام ہے کہ وزیراعظم کو دیگراعلیٰ حکام سے سفارش کراکر وزیرداخلہ اور ایف آئی اے کو ’’پیچھے‘‘ کرایا۔اگرچہ اب ’تحقیقاتی اختیار‘ واپس صرف پی سی بی کے پاس آگیاہے لیکن اس واقعے نے سابق کرکٹرز سمیت عام شائقین کو تشویش میں مبتلا کردیاہے ۔ یہی وجہ ہے کہ سابق کرکٹرزسمیت مختلف حلقوں کی جانب سے بورڈحکام کے احتساب کے مطالبے کئے جارہے ہیں۔

اس صورتحال کا واضح مطلب یہی ہے کہ سابق کرکٹرزاورشائقین کو براہ راست بورڈحکام پرہی شک ہے خصوصاً پی ایس ایل کے کرتادھرتاچند لوگوں پر…چیئرمین شہریارخان حالیہ دنوں میں متعدد بار بے وقت بیان دیکر بورڈکیلئے الجھن کا باعث بنے ہیں۔حکام کو خدشہ ہے کہ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے حوالے سے ’’عمررسیدہ‘‘ چیئرمین بھولے میں کوئی بات نہ کہہ دیں۔

بتایا جارہاہے کہ اگر شہریارخان استعفیٰ نہ دیتے تو اُنہیں ویسے بھی عہدے سے ہٹادیا جاتا۔اُن کی جگہ نجم سیٹھی کاممکنہ چیئرمین بننا اس تاثرکومزیدتقویت دے گا کہ یہ اکھاڑپچھاڑ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کا ’کنٹرول‘ حاصل کرنے کیلئے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شہریار خان کچھ ماہ قبل لندن میں زیرعلاج اور ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کے مشورے کے باوجود چیئرمین بورڈکا عہدہ چھوڑنے پر رضامندنہیں ہوئے تھے لیکن پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل اورپھر اس میں ایف آئی اے کی مداخلت کے بعداُن کا اچانک’ ’ازخودمستعفی‘‘ ہوجانا ہی ساری صورتحال واضح کرنے کیلئے کافی ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بورڈنے شرجیل خان اور خالدلطیف کیخلاف ثبوت پیش کردیئے

پاکستان کرکٹ ٹیم آج اپنے ہی قائم کردہ تحقیقاتی ٹریبونل کو شرجیل خان اور خالد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے