Clicky

ہوم / اہم موضوعات / آفریدی کو تاحال پی سی بی کی دعوت کا انتظار

آفریدی کو تاحال پی سی بی کی دعوت کا انتظار

گزشتہ دنوں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دینے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ان دنوں اپنی فائونڈیشن کیلئے سرگرم ہیں جنہیں پی سی بی سے بھی گول میزکانفرنس میں شرکت کی دعوت ملنے کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے انعقادکے بعد چھ اور سات مارچ کو ملکی کرکٹ کے مسائل کے حل کی تجاویز دینے کیلئے گول میز کانفرنس بلائی جس میں سابق کھلاڑیوں اورکپتانوں کو بھی مدعوکیاگیاہے لیکن آفریدی کو دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا نہ ہی اُن سے رابطہ کرکے’’زبانی دعوت‘‘ دی گئی ہے۔

شاہد آفریدی کو گول میزکانفرنس کا بھی علم بھی میڈیا رپورٹس سے ہوا ہے وگرنہ اُنہیں پی سی بی کے کسی آفیشل نے آگاہ نہیں کیا۔ آل رائونڈرکا کہناہے کہ اگر انہیں پی سی بی کی جانب سے گول میزکانفرنس میں دعوت دی گئی تو وہ ضرور جائیں گے اور زیادہ سے زیادہ تجاویز دیکر بھرپورمعاونت کی کوشش کریں گے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شاہد آفریدی ایکبارپھرپاکستان ٹیم میں کھیلیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایکبارپھر پاکستان کی گرین شرٹس پہنیں گے،پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے