Clicky

ہوم / اہم موضوعات / فکسنگ میں ملوث ہونے والوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے:آفریدی

فکسنگ میں ملوث ہونے والوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے:آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایکبارپھراپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث ہونے والے کھلاڑیوں کو فوری طورپر تاحیات پابندی لگادینی چاہیے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ جب ہم مثال قائم نہیں کریں گے،ہمارے کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا۔ابھی انہیں معلوم ہے کہ اگر پکڑے بھی گئے تو زیادہ سے زیادہ پانچ سال بعد دوبارہ کرکٹ میں واپس آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  شرجیل اور خالدلطیف کے ساتھ مشکوک شخص کون؟ کہانی کھل گئی

شاہد آفریدی نے نام لئے بغیر سلمان بٹ اور محمد آصف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اس جرم کے مرتکب کھلاڑیوں کو ہم نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے۔یہ کوئی اچھی مثال نہیں ہے بلکہ ایسے کھلاڑیوں کو کھیل سے ہی نکال باہرکرنا چاہیے تبھی جاکر ہمارے معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کرکٹ کو ایک اور بڑے تنازعے کا خطرہ

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آفریدی نے ’الوداع‘کی پی سی بی آفر ٹھکرادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد آفریدی نے مجوزہ الوداعی تقریب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے