Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں: آفریدی

دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں: آفریدی

پاکستان سپرلیگ میں کراچی کنگزکے خلاف54رنزکی جارحانہ اننگزکھیلنے والے شاہد آفریدی نے بالواسطہ طورپرانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اُن کا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

آل رائونڈرکا کہناتھا کہ وہ پشاورزلمی کیلئے کھیلتے رہیں گے ۔گزشتہ روز کراچی کنگزکے خلاف شاہد آفریدی نے 28 گیندوں پر تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مددسے جارحانہ 54رنزبنائے۔اس اننگزکے بعدانہوں نے اپنی میڈیا ٹاک میں کہاکہ اُن کا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں تاہم وہ پشاورزلمی کیلئے کھیلتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  آفریدی کی دھواں داراننگزرائیگاں،کراچی فاتح

پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے اُن کاکہناتھا کہ فائنل ہر صورت پاکستان میں ہی ہونا چاہیے۔اگر غیر ملکی نہیں آتے تو مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ہی فائنل کھیلا جائے۔میں اپنے طورپر غیرملکی کھلاڑیوں سے بات کرکے اُنہیں پاکستان میں کھیلنے کیلئے قائل کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شاہد آفریدی کے 100+ عالمی وقومی ریکارڈز

پاکستان کرکٹ میں دو ہی کھلاڑی ایسے رہے ہیں جنہیں اپنی کارکردگی سے قطع نظر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے