Clicky

ہوم / ریکارڈز-اعدادوشمار / آفریدی کا بولنگ ریکارڈجو17سال میں نہیں ٹوٹ سکا
شاہد آفریدی اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں بولنگ کرارہے ہیں جس میں ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے کم عمر ترین اسپنر بنے

آفریدی کا بولنگ ریکارڈجو17سال میں نہیں ٹوٹ سکا

ون ڈے کی طرح شاہد آفریدی کا ٹیسٹ کیریئر بھی پریوں کی داستاں جیسا شاندار تھا جنہوں نے اکتوبر1998ء میں کراچی کے مقام پر آسٹریلیاکے خلاف اپنے ٹیسٹ ڈیبیوکی پہلی اننگزمیں 52رنزکے عوض پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سرانجام دے ڈالا۔

وہ پاکستانی تاریخ میں ٹیسٹ ڈیبیو میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے محض دوسرے اسپنر تھے، اُن سے قبل 1969ء میں کراچی ہی کے مقام پرمحمد نذیرنے نیوزی لینڈکے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیاتھا۔ مجموعی پاکستانی بولرز میں شاہد آفریدی سے قبل ٹیسٹ ڈیبیو کی کسی اننگزمیں پانچ یا زائد وکٹیں کرنے کا اعزاز صرف چار بولروں عارف بٹ،محمد نذیر،شاہد نذیر اور محمد زاہدکو ہی حاصل تھا۔

1998ء کے اس یادگار ٹیسٹ میں 5/52کی کارکردگی کی بدولت شاہد آفریدی آسٹریلیاکے خلاف ٹیسٹ ڈیبیومیں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے واحد پاکستانی اسپنر بن گئے جن کے پہلے یا بعد میں تاحال کوئی دوسرا پاکستانی سلو بولر یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکاہے۔ علاوہ ازیں،وہ مجموعی بولرزمیں عارف بٹ( فاسٹ بولر) کے بعد آسٹریلیاکے خلاف ٹیسٹ ڈیبیومیں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے محض دوسرے پاکستانی بولر بھی ہیںجن کے بعد تاحال کوئی اور پاکستانی بولر یہ اعزاز نہیں پاسکاہے۔

یہ بھی پڑھیں:  شاہد آفریدی کے 100+ عالمی وقومی ریکارڈز

کراچی ٹیسٹ میں شاہد آفریدی نے18 سال اور235دن کی عمرمیں 5/52کی کارکردگی دکھاکر ٹیسٹ ڈیبیومیں5+ وکٹو ں کی کارکردگی دکھانے والے دُنیاکے کم عمرترین اسپنرہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا اور17 سال گزرجانے کے باوجود یہ عالمی ریکارڈ آج بھی انہی کے نام ہے۔

اس فہرست میں دوسرے نمبرپر بنگلہ دیش کے مہدی حسن مرزاہیں جنہوں نے اکتوبر2016ء میں انگلینڈکے خلاف 18سال اور 361دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیوکرتے ہوئے اننگزمیں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سرانجام دیاتھا۔یوں شاہد آفریدی دُنیاکے پہلے اسپنرہیں جنہوں نے19 سال سے کم عمر میں ڈیبیو ٹیسٹ کی ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سرانجام دیاتھا۔

مجموعی پاکستانی بولروں(بشمول فاسٹ بولرز) میں بھی کوئی آج تک کم عمری میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں شاہد آفریدی کوپیچھے نہیں چھوڑ سکا۔اُن کے بعد کم عمری میں ٹیسٹ ڈیبیومیں پانچ وکٹیں حاصل کرنے دوسرے پاکستانی بولر شاہد نذیر ہیں جنہوں نے ان سے دوسال قبل (1996ء میں) شیخوپورہ کے مقام پر یہ کارنامہ سرانجام دیاتھا۔

یہ پیراگراف پاکستان میں کھیلوں کے سرفہرست میگزین ’اسپورٹس لنک‘میں شائع ہونے والے قسط وار سلسلے ’’شاہد آفریدی کے 100+ عالمی وقومی ریکارڈز‘‘ سے لیاگیاہے۔’لالے‘کے قائم کردہ عالمی ریکارڈزکی مکمل تفصیل پڑھنے کیلئے آپ بھی ’’اسپورٹس لنک‘کا باقاعدہ مطالعہ کریں

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شاہد آفریدی ایکبارپھرپاکستان ٹیم میں کھیلیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایکبارپھر پاکستان کی گرین شرٹس پہنیں گے،پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے