Clicky

ہوم / اہم موضوعات / شاہد آفریدی کا ون ڈے ریکارڈ ٹوٹ گیا

شاہد آفریدی کا ون ڈے ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹوئنٹی20کپتان شاہد آفریدی کے پاس ون ڈے کرکٹ میں بیٹنگ کے معتدد ریکارڈز ہیں جبکہ اُن کے پاس بولنگ کا ایک بدترین ریکارڈ بھی تھا جو آج ٹوٹ گیا۔

شاہد آفریدی نے 2012/13ء کے دورۂ جنوبی افریقہ میں کھیلی گئی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزمیں 222 گیندیں پھینک کر بھی کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی جو ایک باہمی سیریزمیں بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے زیادہ گیندیں پھینکنے کا ریکارڈ تھا جبکہ مجموعی طورپر اس ریکارڈ اعجازفقہی بھی اُن کے برابرکے حصہ دارتھے تاہم انہوں نے یہ بدترین کارکردگی کسی باہمی سیریز میں نہیں بلکہ 1983ء کے ورلڈکپ میں دکھائی تھی۔

اب شاہد آفریدی اور اعجازفقہی کا مشترکہ بدترین پاکستانی بولنگ ٹوٹ گیاہے جو حالیہ سیریزکی بدولت محمد حفیظ کے نام ہوگیاہے۔محمد حفیظ آسٹریلیاکے خلاف حالیہ سیریزمیں 234 گیندیں پھینکنے کے باوجود کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے جس کے بدلے اُنہیں195رنز بھی دینا پڑے جو شاہد آفریدی کے 210رنز سے بہرحال کم ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شاہد آفریدی ایکبارپھرپاکستان ٹیم میں کھیلیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایکبارپھر پاکستان کی گرین شرٹس پہنیں گے،پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے