Clicky

ہوم / اہم موضوعات / شاہد آفریدی ایکبارپھرپاکستان ٹیم میں کھیلیں گے

شاہد آفریدی ایکبارپھرپاکستان ٹیم میں کھیلیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایکبارپھر پاکستان کی گرین شرٹس پہنیں گے،پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے دبئی میں کامیاب مذاکرات کے بعد شاہد آفریدی کے ایکبارپھرپاکستان کیلئے کھیلنے کا امکان روشن ہوگیاہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیاگیاہے کہ دبئی میں شاہد آفریدی اور نجم سیٹھی کی ملاقات میں آل رائونڈرکا الوداعی میچ دینے پر اتفاق ہوگیاہے اور وہ یہ ممکنہ میچ ورلڈالیون کے خلاف کھیلیں گے۔شاہد آفریدی نے اگرچہ الوداعی میچ کے حوالے سے تصدیق نہیں کی ہے البتہ یہ ضرور کہاہے کہ میں نجم سیٹھی کی تجاویزکا خیرمقدم کرتاہوں اوراس بارے میں جلد بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کی کوئی فرنچائزچھوڑنے کا طریقہ کار اور قانون بھی ’لالے‘کوبتایا۔شاہد آفریدی نے انہیں یقین دلایا کہ وقت آنے پر باضابطہ ٹرانسفر کاپراسس فالوکیاجائے گا۔نجم سیٹھی نے کراچی میں نوجوان کھلاڑیوں کو گروم کرنے کے شاہد آفریدی کے منصوبے میں بھی تعاون کا یقین دلایا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آئی سی سی میٹنگ، ستمبرمیں ورلڈالیون پاکستان آنے کی منظوری

پاکستان کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دعویٰ کیاہے کہ آئی سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے