Clicky

ہوم / اہم موضوعات / ’’لالہ‘‘ کا دیرینہ خواب حقیقت میں ڈھلنے کے قریب!!

’’لالہ‘‘ کا دیرینہ خواب حقیقت میں ڈھلنے کے قریب!!

پی سی بی کے دو بڑوں کے درمیان بہت سارے پہلوؤںپر اختلاف میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو الوداعی میچ دیا جائے یانہیں اور واضح طور پر دونوں جانب اس حوالے سے مختلف رائے پائی جاتی ہے۔

اندر کی خبریں رکھنے والے کہتے ہیں کہ کیریئر کا یادگارخاتمہ کرنے کے متمنی قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا دیرینہ خواب حقیقت میں ڈھلنے کے قریب پہنچ گیا ہے کیونکہ چیف سلیکٹر کی جانب سے سینئرز کی خدمات کو سراہنے کے حالیہ عزم نے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان کو اپنا حق مل جانے کی اُمید دلا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی چیف سلیکٹر انضمام الحق نے حال ہی میں یہ کہتے ہوئے’’لالہ‘‘کی توقعات کے چراغ روشن کر دیئے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ طویل عرصے تک قومی کرکٹ کی خدمت کرنے والے پلیئرز کو بھرپور انداز سے خراج تحسین پیش کرنے کا خواہشمند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آفریدی کو تاحال پی سی بی کی دعوت کا انتظار

انضمام الحق نے کسی بھی کھلاڑی کا نام لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنے والے کھلاڑی بہترین انداز سے الوداع کہے جانے کے مستحق ہیں کیونکہ یہ ان کا حق ہے۔

شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اب بھی شاہد آفریدی کو ان ایکشن دیکھنا چاہتی ہے

الوداعی میچ کو اپنا حق قرار دینے والے شاہد آفریدی گزشتہ سال سے بارہا اس بات کا تقاضا کر چکے ہیں کہ انہیں آخری بار ٹیم کی نمائندگی کرنے دی جائے تاکہ وہ اچھے انداز سے کھیل کو الوداع کہہ سکیں جس کیلئے انہوں نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد کھیل سے علیحدگی کے باوجود تاحال ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، اب وہ فری لانس کرکٹر کی حیثیت سے کھیلنے کے بارے میں بھی اپنا ارادہ سامنے لا چکے ہیں۔

اگرچہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور یونس خان بھی حالیہ ٹورز کے بعد آفریدی کی صف میں شامل ہو چکے لیکن انہیں اپنی مرضی سے کھیل چھوڑنے کی رعایت دی گئی ہے۔ شاہد آفریدی کی جانب سے ایک بار پھر کھیل سے رخصتی کے ارادوں کی اصل وجہ یہی ہے کہ وہ بورڈ کو اس بات پر آمادہ کر سکیں کہ انہیں بہترین انداز سے رخصتی کا موقع فراہم کیا جائے۔

انضمام الحق ہی نہیں بلکہ ملک کے سابق کھلاڑیوں کی اکثریت بھی شاہد آفریدی کو آخری میچ کا مستحق سمجھتی ہے تاہم اس کیلئے پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ اعلان ہونا ابھی باقی ہے اور دیکھنا صرف یہ ہے کہ یہ اعلان کب سامنے آتا ہے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شاہد آفریدی کا فائنل نہ کھیلنے کا اعلان

پاکستان سپرلیگ کے فائنل کیلئے پہلی کوالیفائی کرنے والی پشاورزلمی کے سب سے اہم آل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے