Clicky

ہوم / اہم موضوعات / آفریدی نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیدیا

آفریدی نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بالاآخر ہمت ہارتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیاہے۔

شاہد آفریدی جو اپنے گزشتہ انٹرویومیں واضح کہہ چکے ہیں کہ اُنہیں درحقیقت،نجم سیٹھی نے الوداعی میچ نہ کھیلنے دیا،اب انہوں نے کہاہے کہ انہوں نے جتنی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی تھی ،کھیلی لی۔انہو ں نے یہ بات جامعہ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

بعدازاں میڈیاکے نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر پی سی بی ایک ہی کھلاڑی کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنانا چاہتاہے تو پھر سرفرازاحمد اس کیلئے بہترین چوائس ہیں ۔وہ حقیقی فائٹر ہے مگر اُسے اپنی فٹنس بہتر بنانے کیلئے کام کرنا پڑے گا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شاہد آفریدی ایکبارپھرپاکستان ٹیم میں کھیلیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایکبارپھر پاکستان کی گرین شرٹس پہنیں گے،پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے