Clicky

ہوم / اہم موضوعات / شاہد آفریدی نے کراچی کنگز کوجوائن کرلیا

شاہد آفریدی نے کراچی کنگز کوجوائن کرلیا

پی ایس ایل ٹو کے بعد فاتح ٹیم پشاور زلمی کو چھوڑنے والے اسٹارآل رائونڈر شاہد آفریدینے کراچی کنگز کوجوائن کرلیاہے جو اے آر وائی میڈیا گروپ کے مالک سلمان اقبال کی ملکیت ہے۔

شاہد آفریدی کراچی کنگز فرنچائز کے صدربن گئے ہیں ، اس حوالے سے انہوں نے فرنچائز کے مالک سلمان اقبال کے ساتھ معاہدے پر دستخط بھی کردیئے ہیں۔

سلمان اقبال نے کرکٹ اسٹار کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور انہیں کراچی کنگز میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کے لیجنڈ اور سپر اسٹار شاہد آفریدی کی کراچی کنگز میں شمولیت ہمارے لیے باعث مسرت واعزاز ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے 2 سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی۔ پہلے سیزن میں انہوں نے کپتانی کے فرائض انجام دیئے جب کہ دوسرے سیزن میں انہوں نے خود ڈیرن سیمی کو کپتان بنانے کا کہا تھا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شاہد آفریدی ایکبارپھرپاکستان ٹیم میں کھیلیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایکبارپھر پاکستان کی گرین شرٹس پہنیں گے،پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے