Clicky

ہوم / اہم موضوعات / آفریدی نے دبئی میں قید30پاکستانی رہاکرادئیے

آفریدی نے دبئی میں قید30پاکستانی رہاکرادئیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی کی جیلوں میں مختلف مقدمات میں قید 30پاکستانیوں کو رہا کرادیاہے۔

شاہد آفریدی کی اس سماجی خدمت کو مداحوں میں کافی سراہاجارہاہے جبکہ سوشل میڈیاپر اس خبر کی تشہیر اچھے الفاظ میں کی جارہی ہے۔شاہد آفریدی نے ان قیدیوں کے رہائی کے بعد دبئی پولیس کا خاص شکریہ اداکیا کیونکہ اُن کی مدد کے بغیر پاکستانی قیدیوں کی رہائی ممکن نہ تھی۔

شاہد آفریدی نے کہاکہ یہ قیدی اب پاکستان واپس جاکر نئی زندگی شروع کریں گے ۔انہو ںنے کہاکہ میری فائونڈیشن ’’شاہد آفریدی فائونڈیشن‘‘ اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہے گی اور پاکستانی قیدیوں کو رہاکرانے پر میں بے حد خوش ہوں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آئی سی سی نے افغان کرکٹرمحمد شہزادکومعطل کردیا

افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور اوپننگ بیٹسمین محمد شہزاد کوآئی سی سی کے …