Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / انٹرویوز / پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے کوشش کرونگا: آفریدی

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے کوشش کرونگا: آفریدی

شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیزکی رواں سال پاکستان آمدکے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ بہت اچھی بات ہوجائے گی کہ ویسٹ انڈیزکی ٹیم یہاں آئے گی اور آنا بھی چاہیے۔ماشاء اللہ! پاکستان کے لاء اینڈ آرڈرکی صورتحال کافی بہتر ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہاکہ ’’ میرے خیال سے کسی نہ کسی ٹیم کو پاکستان آنا ہی چاہیے کیونکہ جب بھی دوسرے ممالک میں حالات خراب ہوئے ہیں پاکستان ٹیم ہمیشہ وہاں جاکرکھیلی ہے،سخت حالات میں بھی پاکستان نے دوسرے ممالک کے کرکٹ بورڈزکا ساتھ دیاہے‘‘

دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھلانے پر راضی کرنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے لالہ نے کہاکہ

’’ظاہر ہے کہ یہ نہ صرف میری بلکہ ہرکھلاڑی کی ذمہ داری بنتی ہے ،چاہے وہ وسیم اکرم ہوں یا رمیزراجہ ہوں ۔اُن کے دیگر بورڈزکے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔جہاں تک میری بات ہے تو میں بھی انفرادی طورپر کرس گیل یا ڈیرن سامی وغیرہ سے بات کروں گا‘‘

شاہد آفریدی نے ون ڈے کپ فائنل کے انتظامات پر اشارتاً تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ بہتر اندازمیں ہوسکتاتھا۔اتنا بڑا میچ ہے جو کسی ٹی وی چینل پرنہیں آرہا،اُس طریقے سے کرائوڈنہیں آرہاجس طرح آنا چاہیے تھا۔

اس بات چیت میں انہوں نے مزید کیاکیاکہا،اس ویڈیو میں دیکھیں

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شاہد آفریدی نے کراچی کنگز کوجوائن کرلیا

پی ایس ایل ٹو کے بعد فاتح ٹیم پشاور زلمی کو چھوڑنے والے اسٹارآل رائونڈر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے