Clicky

ہوم / اہم موضوعات / آفریدی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کئے جا نے کا امکان

آفریدی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کئے جا نے کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈرشاہد آفریدی الوداعی میچ نہ ملنے کے بعد لیگز سے کارکردگی دکھاکرسلیکٹرزپردبائو بڑھانے کی پالیسی اختیار کرچکے ہیں جس میں اگرچہ تاحال وہ کامیاب نہیں ہوئے مگراپنے تئیں وہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر نے بھی انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ میں کسی کرکٹر کو ریٹائرمنٹ کا نہیں کہہ سکتا۔شاہد آفریدی کارکردگی دکھائیںاور اگر ٹیم کو ضرورت ہوئی تو اُنہیں دوبارہ شامل کیا جاسکتا ہے۔ مصباح الحق بھی تو 42سال کی عمر میں کھیل رہے ہیں توہمیں آفریدی کی عمرکاکوئی مسئلہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئرلیگ کھیل رہے ہیں جہاں بیٹ سے اب تک 21رنز سے بڑی اننگز نہیں کھیل سکے ہیں اگرچہ دومیچوں میں اچھی بولنگ کراکروہ اپنی ٹیم کو جتواچکے ہیں۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شاہد آفریدی کا فائنل نہ کھیلنے کا اعلان

پاکستان سپرلیگ کے فائنل کیلئے پہلی کوالیفائی کرنے والی پشاورزلمی کے سب سے اہم آل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے