Clicky

ہوم / آف دی فیلڈ / دھونی کیلئے شاہ رخ خان اپنا پاجاما بیچنے کو تیار

دھونی کیلئے شاہ رخ خان اپنا پاجاما بیچنے کو تیار

آئی پی ایل کا 2017ء سیزن جاری ہے تاہم صحافیوں اور ٹیم مالکان کو اگلے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں اور نیلامی کی فکر ابھی سے لاحق ہوگئی ہے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے مالک شاہ رُخ خان سے جب اگلی گالانیلامی میں مہندراسنگھ دھونی کو خریدنے کے حوالے سے سوال پوچھاگیاتھا تو انہوں نے حیران کن جواب دیتے ہوئے کہاکہ ’’ یار! میں تو اُس کو پاجامہ بیچ کربھی خریدلوں ،وہ آئے تو نیلامی میں‘‘

واضح رہے کہ اطلاعات ہیں کہ مہندراسنگھ دھونی اور اُس کی موجودہ فرنچائزڈپونے سپرجینٹ کے ساتھ معاملات زیادہ اچھے نہیں چل رہے۔پہلے دھونی کی جگہ اسٹیون اسمتھ کو کپتان بنایا گیاجبکہ اب اُن کی میچ وننگ پرفارمنس میں عدم تسلسل پر باتیں کی جارہی ہیں۔اس لئے ممکن ہے کہ اگلے ایڈیشنز کیلئے دھونی اور پونے کی راہیں جدا ہوجائیں۔

واضح رہے کہ معطل ہونے والی فرنچائزچنائی سپرکنگز نے اپنے دونوں ٹائٹل مہندراسنگھ دھونی کی قیادت میں ہی جیتے تھے ۔ اگلے ایڈیشن کیلئے کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے مالک شاہ رخ خان، مہندراسنگھ دھونی کی خدمات حاصل کرنے کے متمنی ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

عمراکمل پھرتنازعے کا شکار،چیمپئنزٹرافی سے باہرہونیکاامکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمراکمل پاکستان کپ میں نئے تنازعے کا شکار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے