Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / انٹرویوز / ’’ٹیسٹ کرکٹ میں بھی انٹری کے لئے تیار ہوں‘‘شاداب خان

’’ٹیسٹ کرکٹ میں بھی انٹری کے لئے تیار ہوں‘‘شاداب خان

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز کے آغاز پر ایک نام پوری دنیا میں گونجنے لگا، وہ شاداب خان کا تھا، ایک 18 سالہ لیگ اسپنر جوکہ پاکستان سپر لیگ کی دریافت قرار دیا جارہا ہے مگر یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ وہ پی ایس ایل سے قبل ہی پاکستان اے کی نمائندگی کرچکااور اپنی اچھی کارکردگی سے پہلے ہی ڈومیسٹک کرکٹ میں نام بناچکا تھا، اس نے انڈر 19 ورلڈ کپ بھی کھیلا ہوا ہے۔

اس وقت بہت سے لوگ اس کی دریافت کا کریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ شاداب خان ان انتہائی باصلاحیت کھلاڑیوں کے گروپ میں سے ایک ہیں جوکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا واضح اظہار کرچکے اور اب ٹاپ لیول پر موقع کی تلاش میں ادھر سے ادھر بھٹک رہے ہیں۔

شاداب خان کا تعلق بھی اس شہر سے ہے جہاںپر پاکستان کو ورلڈ کپ فاتح بنانے والے عمران خان نے آنکھیں کھولی تھیں۔ شاداب خان بھی میانوالی کے ہیں اورٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے ’گرائیں‘ ہیں۔ وہی مصباح الحق جوکہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں ان کے کپتان تھے اور انہوں نے ہی ان کا ہاتھ تھام کر آگے بڑھنے میں مدد دی۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے سے قبل شاداب خان نے صرف 4 فرسٹ کلاس میچز کھیلے، انہوں نے فرسٹ کلاس ڈیبیو ووسٹر میں سری لنکا اے کے خلاف پاکستان اے کی جانب سے کیا۔ اس مقابلے کی پہلی اننگز میں ایک اور دوسری باری میں انہوں نے 4 وکٹیں لی تھیں، اس طرح شاداب نے پہلے ہی فرسٹ کلاس میچ میں پاکستان اے کی 80 رنز سے کامیابی میں اہم حصہ ڈالا تھا۔

انہوں نے یادگار ٹوئنٹی20ڈیبیو کے بعد پی سی بی کی ویب سائٹ کو انٹرویو دیا جس کی ویڈیو آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں

Shadab Khan​ interview ahead of the second T20I

Shadab Khan interview ahead of the second T20I #WIvPAK

Publicado por Pakistan Cricket Team em Quinta, 30 de março de 2017

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شاداب خان نے پاکستان کو ایک اور فتح دلادی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے نئے لیگ اسپنر شاداب خان کی شانداربولنگ کی بدولت مسلسل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے