Clicky

ہوم / خبریں / اسکاٹ لینڈکا 29سالہ کپتان اچانک ریٹائرڈ
scot-captain

اسکاٹ لینڈکا 29سالہ کپتان اچانک ریٹائرڈ

اسکاٹ لینڈکے 29سالہ کپتان پرسٹن موممسن نے کھیل سے ہٹ کر دیگر معمولات ِ زندگی نبھانے کیلئے فوری طورپر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاہے۔

پرسٹن موممسن پیشے کے اعتبارسے وکیل ہیں ،اُن کا کہناہے کہ میرے پاس دوسرے اپنے شعبے اور کارپوریٹ اور پراپرٹی انوسٹمنٹ کی دُنیا میں کرنے کیلئے بہت کچھ اور ڈھیروں مواقع ہیں جنہیں میں کھیل کیلئے قربان نہیں کرسکتا۔

پرسٹن موممسن 2014ء میں اسکاٹش ٹیم کے کپتان بنے تھے جس کے بعد ورلڈکپ میں بھی انہوں نے اپنے ملک کی قیادت کے فرائض سرانجام دئیے جبکہ اُنہی کی قیادت میں ورلڈٹی 20،2016ء کے دوران اسکاٹ لینڈنے گلوبل ٹورنامنٹ میں21کوششوں میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی تھی جب اُس نے ہانگ کانگ کو آٹھ وکٹوں سے ہرادیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے