Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / اظہرعلی کا’’استعفیٰ‘‘سرفرازاحمد ون ڈے کپتان مقرر

اظہرعلی کا’’استعفیٰ‘‘سرفرازاحمد ون ڈے کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈنے اظہرعلی کے ’’استعفے‘‘ کے بعد حسب توقع سرفرازاحمدکو ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان مقرر کردیاہے جبکہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

دبئی میں دورہ ویسٹ انڈیز کے حوالے سے پی سی بی کے اعلیٰ آفیشلز کا اجلاس ہوا جس میں پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان، کوچ مکی آرتھر،چیف سلیکٹر نضمام الحق اورمصباح الحق نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں اظہرعلی کی جگہ ٹی ٹوئٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان مقررکرنے کا فیصلہ کیاگیاتاہم ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اورامکان ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے مصباح الحق ہی قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

قبل ازیں قومی ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے چیئرمین پی سی بی اور دیگر حکام سے ملاقات کی اور انہیں کپتانی سے دستبردار ہونے کا بتاتے ہوئے کہا کہ قیادت کے دباؤ کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہو رہی تھی اس لیے کپتانی کو چھوڑتے ہوئے بیٹنگ پر تمام توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ قومی ون ڈے ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث اظہر علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز کی جانب سے اظہر علی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا تھا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ون ڈے کپتان کی تبدیلی،درست یا غلط فیصلہ؟

پی ایس ایل 2کے سنسنی خیز مقابلوں اور اس سے متعلق دیگر’سائیڈاسٹوریوں‘کے سبب ون ڈے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے