Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / سرفرازاحمد دُنیا کے کامیاب ترین ٹوئنٹی20کپتان بن گئے

سرفرازاحمد دُنیا کے کامیاب ترین ٹوئنٹی20کپتان بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مختصر فارمیٹس کے کپتان سرفرازاحمد نے ویسٹ انڈیزکے خلاف پہلے ٹوئنٹی20میچ میں فتح حاصل کرکے نئے عالمی ریکارڈکے مالک بن گئے ہیں۔

اس فتح کی بدولت وہ کم ازکم پانچ میچوں میں قیادت کرنے والے کپتانوں میں فتوحات کے تناسب کے اعتبار سے کامیاب قائد بن گئے ہیں۔اگرچہ انضمام الحق سمیت دیگر ایسے گیارہ کپتان تاریخ کاحصہ نہیں جنہوں نے 100فیصد میچز جیتے تاہم ان میں سے بیشترکاقائدانہ دورصرف ایک ہی میچ تک محدود رہا۔

100 فیصدنتائج دینے والے دُنیاکے 12کپتانوں میں سرفرازاحمد کے علاوہ صرف سریش رائنا(3) اور ڈیوڈوارنر (2)ہی نے ایک سے زائد ٹوئنٹی20میچز میں اپنی ٹیم کی قیادت کی تھی۔

واضح رہے کہ سرفرازاحمد تیسرے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے پہلے پانچوں میچوں میں فتح حاصل کی۔اُن کے علاوہ یہ کارنامہ صرف مصباح الحق اور کمارسنگاکاراہی سرانجام دے سکے تھے تاہم بعدازاں ہونے والی شکستوں کے سبب اُن کا تناسب کم ہوگیا۔

سرفرازاحمدکی قیادت میں پاکستان ٹیم نے پانچ میں سے چار فتوحات ویسٹ انڈیزجبکہ ایک کامیابی انگلینڈکے خلاف مانچسٹر کے مقام پر حاصل کی ہے۔

پہلے پاک-ویسٹ انڈیزٹوئنٹی20میچ میں بننے اور ٹوٹنے والے تمام ریکارڈز پڑھیں:  10ریکارڈزجوپہلے پاک -ویسٹ انڈیزمیچ ٹوٹ گئے

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان ٹیم اور شاداب خان نے عالمی ریکارڈ توڑڈالے

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے چوتھے ٹوئنٹی20میچ میں چند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے