Clicky

ہوم / اہم موضوعات / سلمان بٹ کے کیریئرپرفل اسٹاپ لگ گیا

سلمان بٹ کے کیریئرپرفل اسٹاپ لگ گیا

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پانچ سال کی سزا پوری کرنے والے سابق کپتان ٹیسٹ اور اوپنر سلمان بٹ کی پاکستان ٹیم میں واپسی کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔

سلمان بٹ دورۂ ویسٹ انڈیز کیلئے سلیکشن کے قریب تھے لیکن پی ایس ایل2میں منظر عام پر آنے والے ایک اور اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے اُن کی راہ میں کانٹے بچھا دئیے کیونکہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی وجہ2010ء کے اسکینڈل کے مجرم کھلاڑیوں کو معاف کرنا ہی قرار دیاگیا تھا۔اس لئے پی سی بی اور سلیکٹرز نے سلمان بٹ کو سلیکٹ کرنے کا فیصلہ واپس لیا۔

حالیہ پاکستان کپ میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے سلمان بٹ کی واپسی کی راہ میں ایک اور رکاوٹ کھڑی کردی ہے۔پاکستان کپ اختتام کے موقع پر چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں سلمان بٹ کی واپسی کا امکان ختم ہونے کی نوید سنادی ہے۔

شہریارخان کا کہناتھا کہ اگرچہ سلمان بٹ اور محمد آصف کی سلیکشن کاکوئی مسئلہ نہیں ہے ،سلیکٹرزکو بھی آگاہ کردیاگیاہے کہ اگر ٹیم کو ان کی ضرورت ہو تو اُنہیں منتخب کرسکتے ہیں لیکن اب ہماری پالیسی نوجوان کھلاڑیوں کوترجیح دینے کی ہے۔ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیادپروہ ٹیم میں واپسی کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن اُن کی عمر35برس ہوچکی ہے اورہم مستقبل کیلئے نوجوان کھلاڑی تلاش اور گروم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

شہریارخان نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈکی ڈیڈلائن آجانے کے سبب ہم ٹورنامنٹ کے اختتام سے قبل ہی اسکواڈکا اعلان کرناپڑا۔اس لئے اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ پرفارمرنظر انداز ہوگئے لیکن انہیں مستقبل میں مواقع دئیے جائیں گے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

سلمان بٹ کی قسمت کا ستارہ ایکبارپھر چمکنے کو تیار

قومی کرکٹر سلمان بٹ کی قسمت کا ستارہ ایک بار پھر چمکنے کو تیار ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے