Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / مصباح الحق کے متبادل کیلئے سلمان بٹ کا نام زیرغور

مصباح الحق کے متبادل کیلئے سلمان بٹ کا نام زیرغور

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق نے اعتراف کیاہے کہ مصباح الحق اور یونس خان کے متبادل کے طورپر سلمان بٹ سمیت چند نام زیر غور ہیں۔سلمان بٹ اچھا پرفارم کر رہے ہیں اور ان کی کارکردگی پر نظر ہے، طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی سے قبل پلیئر کو ایک فرسٹ کلاس سیزن کھلانا چاہیے

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہیروز کو باعزت طریقے سے رخصت کرنا چاہیے جبکہ مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نمبر ون بنی، لہٰذا ان کی خدمات پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم کا پوسٹ مارٹم کرنے کا کہا جا رہا ہے لیکن ڈومیسٹک کرکٹ میں وہ خلا پر کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، اسی لیے ٹیم کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

آسٹریلیا میں درپیش آنے والی مشکلات پر قابو پانا ہو گا، شرجیل خان اور بابر اعظم نے وہاں بہترین پرفارمنس دی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والی غلطیوں کو سدھاریں گے، شکست سے گھبرانے سے معاملات مزید بگڑیں گے۔ غیر ملکی دورے پر ٹیم کی سلیکشن کیلئے کوچ اور کپتان بہتر فیصلے کر سکتے ہیں اسی لیے ان کی رائے کو بہت اہمیت دیتا ہوں۔ میں جب کپتان تھا تو اپنی مرضی کی ٹیم کھلاتا تھا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

’’قومی ٹیم کے دروازے پر دستک دیتا رہوں گا ‘‘ سلمان بٹ

2010ء کے بدنام زمانہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار سلمان بٹ دورۂ ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے