Clicky

ہوم / اہم موضوعات / سلمان بٹ نے سلیکٹرزکو مشکل میں ڈال دیا

سلمان بٹ نے سلیکٹرزکو مشکل میں ڈال دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان واوپنر سلمان بٹ نے قائداعظم ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھاکر قومی سلیکٹرزکو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

سلمان بٹ نے قائداعظم ٹرافی میں واپڈاکی قیادت کرتے ہوئے ٹائٹل جیتا جبکہ حبیب بینک کے خلاف فائنل میچ کی دونوں اننگزمیں سنچریاں اسکورکیں۔انہوں نے پہلی اننگزمیں رن آئوٹ ہونے سے قبل 125رنزکی شاندار اننگز کھیلی جبکہ دوسری باری میں وہ105رنزبناکرناٹ آئوٹ رہے۔اُن کی اس کارکردگی نے واپڈاکوٹائٹل بھی جتوادیا۔

سلمان بٹ نے حالیہ قائداعظم ٹرافی کے دس میچوں میں چار سنچریوں اور دونصف سنچریوں سمیت 49.40کی شاندار اوسط سے 741رنزبنائے۔وہ کامران اکمل ہمراہ محض اُن دو بلے بازوں میں سے ایک ہیں جنہیں ایونٹ کے دوران چوکوں کی سنچری مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔741رنزکے ساتھ وہ بیٹنگ ٹیبل پر چھٹے نمبرپررہے۔

حالیہ عرصے میں پاکستانی اوپنرزکی غیرمستقل مزاج کارکردگی اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ کرکٹرسلمان بٹ کو ایکبارپھر پاکستان ٹیم میں واپس لاسکتی ہے۔حالیہ قائداعظم ٹرافی میں شاندار بیٹنگ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سلمان بٹ نے سلیکٹرز کو دبائو بڑھا دیاہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ دنوں اعلامئے میں کہاتھا کہ سلمان بٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس لانا یا نہ لانا پی سی بی کا اندرونی معاملہ ہے۔کونسل کی جانب سے سلمان بٹ کی سلیکشن پر کوئی دبائو نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے