Clicky

ہوم / تازہ ترین / پاکستان کپ : صاحبزادہ فرحان کے پانچوں میچوں میں ففٹی پلس اسکورز

پاکستان کپ : صاحبزادہ فرحان کے پانچوں میچوں میں ففٹی پلس اسکورز

صوبہ خیبرپختونخوا کے چھوٹے سے علاقے چارسدہ سے تعلق رکھنے والے صاحبزاہ فرحان نے پاکستان کپ2017ء کے پانچوں میچوں میں ففٹی پلس اسکورکرکے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنزبنانے کا اعزاز حاصل کرلیاہے۔

انہوں نے پانچ میچوں میں 53،54، 58،54اور 112رنزکی ترتیب سے اسکورکرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اپنا مجموعی اسکور 331رنز تک پہنچادیاہے جواس ایونٹ میں کسی بھی بیٹسمین کے سب سے زیادہ رنزہیں۔اُن کے علاوہ صرف بلوچستان ہی کے فخرزماں ٹورنامنٹ میں300رنزبناسکے تھے جو رائونڈمیچوں تک ٹاپ اسکوررتھے۔

21سالہ فرحان نے گزشتہ سال اکتوبرمیں فرسٹ کلاس ڈیبیوکیاتھا جس کے بعد وہ سات فرسٹ کلاس میچوں میں پانچ ففٹیوں سمیت 497رنزبناچکے ہیں جبکہ پاکستان کپ کے فائنل میں اُن کے112رنزاُن کی مسابقتی کرکٹ میں اولین سنچری بھی ہے۔وہ اب 9لسٹ اے میچوں میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں بھی بناچکے ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان کپ2017ء کے ٹاپ ٹین پلیئرز

راولپنڈی میں جاری پاکستان کپ 2017ء کے تمام رائونڈمیچز کے اختتام پر دوفائنلسٹ ٹیموں کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے