Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / آئیڈیل گرائونڈپربھی پاکستان کی شکستوں کا سلسلہ دراز

آئیڈیل گرائونڈپربھی پاکستان کی شکستوں کا سلسلہ دراز

پاکستان کرکٹ ٹیم کا اپنے آئیڈیل گرائونڈ پرتھ میں بھی شکستوں کا سلسلہ طویل ہوگیاہے جسے اس وینیوپر2010ء سے مسلسل تیسری شکست کا سامناکرناپڑا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹاس ہارنے کے بعد پہلی بیٹنگ میں بہترین صورتحال کے باوجود اننگزکے آخری حصے میں مایوس کن بیٹنگ کے سبب بڑااسکوربنانے میں ناکام رہی جس کے ٹیل اینڈرزکی سست بیٹنگ کے سبب مقررہ پچاس اوورزمیں263/7رنزکا ہی مجموعہ بن سکا۔

264رنزکے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے دسویں اوورتک دونوں اوپنرزڈیوڈوارنر اور عثمان خواجہ کو میدان بدر کرکے پاکستان کے میچ جیتنے کی اُمیدیں روشن کیں ۔اس موقع پر کیریئرکا پہلا ون ڈے کھیلنے والے ہینڈکومب سلپ میں کیچ ہونے کے باوجود جنید خان کی نوبال پرآئوٹ ہونے سے بچ گئے۔بعدازاں اسی بولرکی گیندپر محمد نوازنے کورپوزیشن پر اُن کا آسان کیچ ڈرا پ کردیا۔

ہینڈکومب کو لگاتار دو مواقعے دینے کے بعد پاکستان ٹیم دوبارہ آسٹریلوی ٹیم پر دبائو ڈالنے میں ناکام رہی۔اسٹیون اسمتھ اور ہینڈکومب نے 183رنزکی شاندار شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو 45اوورزمیں محض تین وکٹوں پر ہی ہدف عبور کرانے میں کلیدی کرداراداکیا۔

ہینڈکومب82رنزبناکر آئوٹ ہوئے جبکہ اسٹیون اسمتھ 108رنزبناکر ناٹ آئوٹ رہے۔پاکستانی بولرزمیں محمد عامر، جنید خان اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

اظہرعلی پرایک میچ کی پابندی عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان اظہرعلی پر ایڈیلیڈمیں آسٹریلیاکے خلاف کھیلے گئے آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے