Clicky

ہوم / آف دی فیلڈ / جان کے خوف سے ایشون میٹرو بس پر چڑھ گئے

جان کے خوف سے ایشون میٹرو بس پر چڑھ گئے

دنیا کے نمبرون بھارتی اسپنر کو ’جلی کاٹو‘ کی وجہ سے اپنے ہی شہر چنئی سے خوف آنے لگا۔

اس وقت تامل ناڈو میں ’جلی کاٹو‘ نامی کھیل پر پابندی کی وجہ سے زندگی کا پہیہ جام ہے۔ سپریم کورٹ ’بل فائٹنگ‘ سے ملتے جلتے اس کھیل پر پابندی عائد کرچکی ہے۔

یہ کھیل تامل ناڈومیں بہت ہی پرانا ہے جس میں بیل کے سینگوں پر مختلف تحائف لٹکا کر انہیں بھگایا جاتا اور پیچھے بہادر جوان بھاگتے اور وہ تحائف سینگوں سے اُتارنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ نے اس کھیل کو جانوروں پر ظلم قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی ہے۔ایشون جب کولکتہ سے چنئی ایئرپورٹ پر اترے تو انہیں معلوم ہوا کہ شہر بھر میں ہنگامے ہورہے ہیں، پہیہ جام ہے اور کچھ بھی ہوسکتا ہے، اس پر ایشون نے خود کو مصیبت میں ڈالنے کے بجائے کار پر گھر جانے کا ارادہ ملتوی کردیا اور میٹرو ٹرین پر چڑھ گئے۔

مگر رش کی وجہ سے ٹرین میں ان کا سفر کھڑے ہوکر گزرا تاہم شائقین انہیں اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہوئے اور بس پھر کیا تھا ایک کے بعد دوسرا ان سے سیلفیز کے لئے درخواستیں کرنے لگا۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

عاقب جاویدنے آصف زرداری سے سفارش کرانیکا اعتراف کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور لاہورقلندرزکے ڈائریکٹرکرکٹ آپریشنز عاقب جاوید نے ذکاء …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے