Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پی سی بی نے راشدلطیف کو بھی ’’چُپ ‘‘ کرانے کابندوبست کرلیا

پی سی بی نے راشدلطیف کو بھی ’’چُپ ‘‘ کرانے کابندوبست کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈنے ٹی وی چینلز پر ہونے والی تنقیدکا سلسلہ روکنے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے جو اپنے ناقدین کو ایک ایک کرکے ’’تنخواہ دارملازم‘‘بنارہاہے۔ محمدیوسف کو پہلے ہی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیاجاچکاہے جبکہ شعیب اختر کو بولنگ کنسلٹنٹ بنانے کی ’’ڈیل‘‘ہونے کو ہے۔اس دوران راشدلطیف کو بھی کراچی کی کرکٹ اکیڈمی میں اہم عہدہ دینے کی ’’ڈیل‘‘ہورہی ہے۔

ملک کے ایک قومی روزنامے کے مطابق سابق وکٹ کیپر بلے باز کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں قائم اکیڈمی میں ہیڈ آف ہائی پرفارمنس تعینات کیے جانیکا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ انکے معاملات طے ہونے کے قریب ہیں۔ ماضی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں چیف سلیکٹر کی حیثیت سے کام کرنیکی پیشکش بھی کی تھی لیکن راشد لطیف نے اس عہدے پر کام کرنے سے معذرت کر لی تھی لیکن اب ابتدائی طور پر راشد لطیف نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کراچی اکیڈمی کے عہدے پر ذمہ داریاں نبھانے کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی پر تنقید کا ’’صلہ‘‘ شعیب اختر کو نیشنل اکیڈمی میں بولنگ کنسلٹنٹ بناکر دیا جارہاہے
پی سی بی پر تنقید کا ’’صلہ‘‘ شعیب اختر کو نیشنل اکیڈمی میں بولنگ کنسلٹنٹ بناکر دیا جارہاہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر و چیف سلیکٹر اقبال قاسم بھی کراچی کی اکیڈمی میں ایک اہم عہدے کے لیے مضبوط امیداوار کے طور پر سامنے آئے ہیں انہیں آئندہ ماہ فعال ہونیوالی اکیڈمی میں ہیڈ آف آپریشنز مقرر کیے جانیکا امکان ہے۔ کرکٹ بورڈ کے اکیڈمیز پروگرام کے تحت کراچی اکیڈمی کا افتتاح آئندہ ماہ کے وسط میں ہو رہا ہے۔ پی سی بی نے روف بھٹی کو انٹرنل آڈیٹر بھی مقرر کر دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچ ڈائریکٹرز میں سے چیئرمین کے عہدے کے لئے نجی سیکٹر سے تعلق رکھنے والے ضیاء رضوی ہارٹ فیورٹ ہیں۔ سب سے طاقتور عہدہ چیف ایگزیکٹو یا پھر مینجنگ دائریکٹر کا ہو گا اس اہم اور مضبوط عہدے کو پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کے سربراہ اور پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم عزیز سیٹھی ہی سنبھالیں گے۔ پی ایس ایل کے پانچ ڈائریکٹرز میں نجم سیٹھی، شکیل شیخ، منصور مسعود، عارف حبیب اور ضیاء رضوی شامل ہیں۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے