Clicky

ہوم / اہم موضوعات / معین علی بھی پی ایس ایل2017ء سے باہر

معین علی بھی پی ایس ایل2017ء سے باہر

ویسٹ انڈیزکے ٹوئنٹی20کپتان کارلوس بریتھویٹ کی جگہ متبادل کے طورپر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا حصہ بننے والے انگلش آل رائونڈر معین علی بھی پاکستان سپرلیگ کے دوسری ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

معین علی نے یہ فیصلہ مکہ معظمہ میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے موجوداپنی فیملی کو جوائن کرنے کیلئے پی ایس ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ انگلش آل رائونڈر اس وقت بھارت میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے حکام کو پی ایس ایل نہ کھیلنے کے حوالے سے مطلع کیاہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے فوری طورپرمعین علی کے متبادل کے طورپر تجربہ کارآسٹریلوی کرکٹر بریڈہوج کو اپنے دستے میں شامل کرلیاہے۔ہوج نے پہلے ایڈیشن میں پشاورزلمی کی نمائندگی کی تھی۔

پی ایس ایل فرنچائزڈحکام نے معین علی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ’’ معین واقعی ٹاپ پلیئراور اچھا انسان ہے،ہم اُس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں جن کی فیملی ذمہ داری پہلے ہے۔ہماری نیک خواہشات اُن کے ساتھ ہیں‘‘

واضح رہے کہ معین علی نے 2016ء کے دوران 17ٹیسٹ میچوں سمیت تمام فارمیٹس کے 41انٹرنیشنلز میچز کھیلے تھے جبکہ رواں سال بھی اُس پر کام کاکافی بوجھ ہوگا جسے جون میں اپنے ملک میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے علاوہ اکتوبر میں آسٹریلیاکا دورہ بھی کرنا ہے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے مسلسل دوسری بار فائنل میں پہنچ گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پلے آف کے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاورزلمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے