Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پی ایس ایل فکسنگ کیس، ’’ناکافی شواہد‘‘کابھانڈا پھوٹ گیا

پی ایس ایل فکسنگ کیس، ’’ناکافی شواہد‘‘کابھانڈا پھوٹ گیا

پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن میں منظرعام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ معاملے کو ’’ٹھنڈا‘‘کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اس نے دعوے کے ساتھ شرجیل خان اور خالدلطیف کو ٹورنامنٹ کے دوسرے روز معطل کردیاتھا کہ اُن کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔دونوں پلیئرزکی جانب سے الزامات مسترد کئے جانے کے بعد پی سی بی کا ہی قائم کردہ اینٹی کرپشن ٹربیونل اسکینڈل کی تحقیقات کررہاہے۔

گزشتہ جمعے(14اپریل )کو پی سی بی کی جانب سے ٹربیونل میں ان کرکٹرزکے خلاف ’’ٹھوس شواہد‘‘ پیش کئے گئے تھے جن میں گواہوں کے بیانات، ریکارڈشدہ انٹرویو،میچ فوٹیج، واٹس اَپ پیغامات شامل تھے۔ٹربیونل نے ان الزامات کی کاپیاں کھلاڑیوں کے وکلاء کو دیتے ہوئے 5مئی تک جواب جمع کرانے کیلئے کہاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:    اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: پی سی بی کیلئے دُہری مشکلات کھڑی ہوگئیں

ٹربیونل نے 5مئی کا انتظارکرنے کے بجائے اب دومعطل کرکٹرز خالدلطیف اور شاہ زیب حسن کو ایک دن کے فرق سے بالترتیب26اور27اپریل کو ٹربیونل کے سامنے پیش ہونے کیلئے طلب کرلیاہے البتہ شرجیل خان کو بلانے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

عام تاثر یہی ہے کہ ٹربیونل پی سی بی کی جانب سے جمع کرائے گئے ’’ٹھوس شواہد‘‘ سے مطمئن نہ ہونے پر ہی دو کھلاڑیوں کو دوبارہ طلب کرنے پرمجبورہوا۔ممکنہ طورپراب کھلاڑیوں سے اُن کے فون،انٹرنیٹ،کمپیوٹرکا ریکارڈ،بینک اسٹیٹمنٹ اوردیگر متعلقہ مواد طلب کیا جاسکتاہے۔

پی سی بی حکام اس اپ ڈیٹ کے بعد اسپاٹ فکسنگ اسکینڈ ل پرمزید کوئی تبصرہ کرنے سے انکاری ہیں جن کا کہناہے کہ کیس حساس نوعیت کا ہے،اس لئے اس پر مزیدکوئی تبصرہ نہیں کیاجائے گا۔

اگرچہ بورڈ اس حوالے سے مزید بات کرنے سے گریزاں ہے لیکن ٹریبونل کی جانب سے چارٹ شیٹ دئیے جانے کے محض تین بعد کھلاڑیوں کو دوبارہ طلب کرنا اس بات کااشارہ ہے کہ پی سی بی کے پیش کردہ ’’ٹھوس شواہد‘‘ناکافی ہیں اور کھلاڑیوں کی معطلی انتہائی عجلت اور ہوم ورک کے بغیر کی گئی ہے۔

دوسری جانب،یہ بھی اطلاعات آرہی ہیں کہ شرجیل خان اور شاہ زیب حسن نے اپنی معطلی کو ہی چیلنج کرنے کیلئے وکلاء سے مشاورت شروع کردی ہے جس سے لگتا ہے کہ وہ چند روز میں پی سی بی کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کرنے والے ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بورڈنے شرجیل خان اور خالدلطیف کیخلاف ثبوت پیش کردیئے

پاکستان کرکٹ ٹیم آج اپنے ہی قائم کردہ تحقیقاتی ٹریبونل کو شرجیل خان اور خالد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے