Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / نیا کرپشن اسکینڈل: شرجیل خان اور خالد لطیف معطل

نیا کرپشن اسکینڈل: شرجیل خان اور خالد لطیف معطل

پاکستان کرکٹ بورڈنے کرپشن الزامات پر اسلام آبادیونائیٹڈ کے شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈنے میچ فکسنگ میں ملوث انٹرنیشنل گروہ سے تعلقات رکھنے کے الزام میں اپنے دو کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف کو فوری طورپر معطل کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اورآئی سی سی نے مل کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ذرائع کے مطابق ان دونوں کھلاڑیوں کو معطل کرکے فوری طورپروطن واپس بھیج دیاگیاہے ۔دونوں کھلاڑیوں نے آئی سی سی کے کوڈآف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دبئی میں مشکوک افراد سے ملاقات کی تھی۔

اب یہ دونوں کھلاڑی آئی سی سی اور پی سی بی کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے تک کسی بھی لیول پر کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہاہے کہ وہ تحقیقات مکمل ہونے تک اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بورڈنے شرجیل خان اور خالدلطیف کیخلاف ثبوت پیش کردیئے

پاکستان کرکٹ ٹیم آج اپنے ہی قائم کردہ تحقیقاتی ٹریبونل کو شرجیل خان اور خالد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے