Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / شرجیل اور خالدلطیف کے بعدذوالفقاربابرکے گردبھی گھیراتنگ

شرجیل اور خالدلطیف کے بعدذوالفقاربابرکے گردبھی گھیراتنگ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹے بازوں کے انٹرنیشنل گروہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں شرجیل خان اور خالدلطیف کو معطل کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے اسپنر ذوالفقاربابرکے گرد بھی گھیراتنگ کردیا ہے۔

پی سی بی حکام اور آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیشلز ذوالفقاربابرسمیت چند دیگر انٹرنیشنل کرکٹرزکے خلاف بھی تحقیقات کررہے ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ ذوالفقاربابر نے بھی سٹے بازوں سے ملاقاتیں کی ہیں تاہم اس بارے میں فی الحال پی سی بی اورآئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:  نیا کرپشن اسکینڈل: شرجیل خان اور خالد لطیف معطل

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن بغیر کسی تنازعے کے ختم ہواتھا لیکن دوسرے ایڈیشن کے دوسرے روز ہی کرپشن کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا جس کے تحت اسلام آبادیونائیٹڈکے شرجیل خان اورخالدلطیف کو غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا گیا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بکی کی اطلاع دینے پرپاکستانی کرکٹرکی جان خطرے میں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن قانون میں میچ یا اسپاٹ فکسنگ کیلئے رابطہ کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے