Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / شرجیل خان نے غلطی کا اعتراف کرلیا

شرجیل خان نے غلطی کا اعتراف کرلیا

پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ شرجیل خان نے غلطی کا اعتراف کرلیاہے اور معافی بھی مانگی ہے۔اس لئے ان باتوں میں کوئی وزن نہیں کہ ہم نے کرکٹرزکے خلاف کاروائی بغیر سوچے سمجھے کی ہے۔

اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کئے جانے کے بعد شرجیل خان اور خالد لطیف کا موقف میڈیاپرنہیں آیا لیکن اُن کے حوالے سے کافی متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں۔البتہ اس بات میں کوئی شک وشبہ باقی نہیں رہا کہ پی ایس ایل2کے دوسرے روزسے معطل جانے والے پاکستانی اوپنر شرجیل خان اور خالد لطیف پرپی سی بی نے پکاہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل فکسرزکیلئے عبرتناک سزائیں

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریارخان کاکہناہے کہ اگر دونوں کھلاڑیوں کے خلاف ٹھواس شواہدموجود نہ ہوتے تو انہیں کبھی بھی فوری پاکستان واپس نہ بھیجا جاتاتاہم ٹھواس شواہدکے باوجود سزانہ دینے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اُن کا کہناتھا کہ

’’ہم تمام قانونی تقاضے پورے کرناچاہتے ہیں تاکہ اگر دونوں کرکٹرزعدالت جائیں تو ہمارا کیس مضبوط ہو‘‘

شہریارخان کی باتوں سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ پی سی بی نے اس بارکرکٹرزپرپکاہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے جن کیلئے عدالت جاکربچنے کی راہ بھی نہیں چھوڑی جائیگی۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

اسپاٹ فکسنگ کے ملزم کرکٹرزکی بیرونِ ملک سفرپرپابندی

حکومت ِ پاکستان نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث پاکستانی کرکٹرزکے بیرون ِملک سفرپر پابندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے